کوئٹہ(آوازٹائمز)وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں بھٹو شہید کا گھر اصل وارثوں کو واپس کیا جائے گابھٹو زندہ ہے، مزدور اور غریب کے حق میں آج بھی زندہ ہے دہشت گردی کے خلاف وہ جنگ جس کا آغاز شہید بے نظیر بھٹو نے کیاپیپلز پارٹی نے دہشت گردوں کو للکارا اور شہدا دے کر پاکستان کو بچایاپاکستان ناقابل تسخیر ہے، اس میں فوج اور قائدین کا کردار ہمیشہ یاد رہے گا: پیپلز پارٹی نے دہشت گردی کے خلاف کھل کر مقابلہ کیا، چاروں صوبوں کی زنجیر بن کر رہی ان خیالات کا اظہار انہون نے مرکزی تقریب نوری نصیر خان کمپلیکس کوئٹہ میں پاکستان پیپلز پارٹی کی 58ویں یوم تاسیس کی تقریب میں کہی اس مو قع پر صوبائی صدر سینیٹر سردار عمر گورگیج جنرل سیکرٹری ربانی کاکڑاراکین قومی اسمبلی سینیٹرز صوبائی وزراء پارٹی کے دیگر رہنماں کے علاوہ خواتین اور پارٹی کے جیالوں کی بڑی تعداد موجود تھی میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی شہید ذوالفقار علی بھٹو نے سیاست کو ڈرائنگ رومز کی حد تک محدود رکھنے کے بجائے عوام تک پہنچایا اور عوام کو طاقت کا حق دیا۔ وزیر اعلی نے کہا کہ بھٹو کے نظریات آج بھی زندہ ہیں اور یہ زندہ نظریہ مزدور، غریب اور عوام کے حقوق کے لیے جاری جدوجہد کے ذریعے ظاہر ہوتا ہے عوام ہمیشہ بھٹو کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہے اور آج بھی وہ اس نظریے کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ پارٹی کے جیالوں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ خواتین سمیت تمام کارکنان پارٹی کی بنیاد اور عوامی خدمت کا حصہ ہیں پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت اور کارکنان کے عزم کو سراہا اور عوام کو یقین دلایا کہ بھٹو کا وژن اور عوام کے لیے ان کی جدوجہد آج بھی جاری ہے انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان ناقابل تسخیر ملک ہے اور اس میں ہماری افواج کا بہت اہم کردار ہے۔ انہوں نے حالیہ دورے کے دوران ریسنٹ پارک میں پاکستان کی سلامتی اور دفاع کے حوالے سے کی جانے والی کارکردگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جب ہندوستان نے پاکستان پر حملہ کیا تو ہماری افواج نے بھرپور اوموثر جواب دیا اس کی بنیاد ذوالفقار علی بھٹو کی محنت اور قیادت پر ہے جنہوں نے پاکستان کو ایک مضبوط ملک بنایا نے شہید بی بی رانی کے کردار کو بھی سراہا جنہوں نے پاکستان کو میزائل ٹیکنالوجی فراہم کی، جس سے بھارت کے دانت کھٹے ہوئے صدر پاکستان، آصف علی زرداری نے بھی ملک کی فیڈریشن کو خطرات سے بچانے کے لیے اہم کردار ادا کیا اور چاروں صوبوں میں پاکستان کے اتحاد کو مضبوط کیا یہی قربانیاں اور قیادت ہیں جو آج ہمارے دلوں میں زندہ ہیں اور عوام کو مضبوط پاکستان کے لیے متحد کرتی ہیں انہوں نے کہا ہے کہ بے نظیر بھٹو کو چاروں صوبوں کی زنجیر کہنا حقیقت پر مبنی تھا، کیونکہ انہوں نے ہمیشہ پاکستان کی فیڈریشن اور اتحاد کو مقدم سمجھا اگر راولپنڈی کے آخری جلسے کا خطاب سنیں تو معلوم ہوتا ہے کہ بے نظیر بھٹو کے دل میں سب سے بڑی تڑپ پاکستان کے عوام اور ملک کے امن کی تھی دہشت گردی کے خلاف وہ جنگ جس کا آغاز شہید بے نظیر بھٹو نے کیا، اسے پاکستان پیپلز پارٹی نے نہ صرف جاری رکھا بلکہ اسے سب سے زیادہ قربانیاں دے کر آگے بڑھایا آج تک کوئی دوسری جماعت ایسی مثال پیش نہیں کر سکی جس نے دہشت گردوں کو کھل کر للکارا ہوہم جانتے ہیں کہ یہ پرخطر راستہ ہے، ہمارے کارکن عدم تحفظ کا شکار رہے






