کوئٹہ(آوازٹائمز)ایس ایس پی ٹریفک کوئٹہ کے خصوصی احکامات پر سٹی سرکل کے مختلف علاقوں میں ناجائز تجاوزات کے خلاف مثر کارروائی کی گئی۔ میزان چوک، بادام گلی، فاطمہ جناح روڈ، مسجد روڈ، لیاقت بازار اور آرٹ اسکول روڈ سمیت اہم مقامات پر آپریشن کرتے ہوئے سڑکوں اور فٹ پاتھوں کو مکمل طور پر تجاوزات سے پاک کر دیا گیا۔کارروائی کے دوران ضبط شدہ سامان کو ایوب اسٹیڈیم منتقل کر دیا گیا۔ایس ایس پی ٹریفک نے کہا کہ شہر میں ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے اور عوامی سہولت کو یقینی بنانے کے لیے تجاوزات کے خلاف بلا تعطل آپریشن جاری رہے گا






