کوئٹہ میں گیس لیکج کے دو الگ الگ دھماکے، باپ بیٹے سمیت 3 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے

کوئٹہ(آوازٹائمز)کوئٹہ شہر میں دوسرے روز بھی گیس لیکج کے واقعات پیش آئے، نواں کلی عبد الخالق روڈ پر گھر میں گیس سلنڈر لیکج کے باعث دھماکہ ہوا جس سے گھر میں آگ بھڑک اٹھی اور ایک شخص جھلس کر زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق زخمی کو فوری طور پر برن یونٹ منتقل کر دیا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔پولیس کے مطابق عالمو پولیس کالونی میں بھی گیس لیکج کے باعث دھماکہ ہوا جس میں باپ بیٹا جھلس کر زخمی ہوئے۔ دونوں کو برن یونٹ منتقل کردیا گیا جبکہ تینوں زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ سرد موسم میں گیس ہیٹرز اور سلنڈرز کے استعمال میں احتیاط برتی جائے تاکہ ایسے واقعات سے بچا جاسکے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں