کوئٹہ پولیس کی 45روزہ بڑی کارروائیاں

کوئٹہ(آوازٹائمز)کوئٹہ پولیس نے 2 نومبر 2025 سے آج تک منشیات فروشوں، جرائم پیشہ عناصر، غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں، موٹر سائیکل چوروں، کرایہ داری کی خلاف ورزی کرنے والوں اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث افراد کے خلاف بھرپور کارروائیاں کرتے ہوئے نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔منشیات کے خلاف کارروائی کے دوران 21 ملزمان کے قبضے سے 32.325 کلوگرام چرس، 1 کلو ہیروئن، 36 کین شراب اور 18 پیئر برآمد کیے گئے، جن کے خلاف مقدمات درج کیے گئے۔ غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے 20 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 20 پستول، 20 کار توس اور 94 راونڈ برآمد کیے گئے۔موٹر سائیکل چھیننے میں ملوث 7 ملزمان گرفتار ہوئے اور 4 موٹر سائیکلیں و 1 موبائل فون برآمد کیا گیا۔ موٹر سائیکل چوری کے 8 ملزمان کے قبضے سے 4 موٹر سائیکلیں اور 1 لوڈر رکشہ برآمد ہوئے۔ کرایہ داری کی خلاف ورزی کرنے والے 22 ملزمان گرفتار اور 9 غیر کسٹم پیڈ گاڑیاں پولیس کے قبضے میں لے لی گئیں۔ اسٹریٹ کرائم میں 11 ملزمان گرفتار، 10 موٹر سائیکلیں اور 2 ایم ایکس برآمد کی گئیں۔اشتہاری اور مفرور ملزمان کے خلاف بھی کارروائی جاری رہی، 44 اشتہاری اور 70 مفرور ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ علاوہ ازیں گزشتہ 15 دنوں میں 1400 سے زائد افغان مہاجرین کو ڈپٹی کمشنر آفس میں جمع کرایا گیا۔کوئٹہ پولیس کا عزم ہے کہ شہر میں جرائم کے مکمل خاتمے، امن و امان کے قیام اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے کارروائیاں مسلسل جاری رہیں گی اور زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں