کوئٹہ(ڈیلی آوازٹائمز)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ پٹیل روڈ پر یاسین ہسپتال کے سامنے دھماکے کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوگئے، جنہیں فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والوں میں زبیر احمد ولد حاجی عبداللہ جان سکنہ شالدرہ مدرسہ روڈ، وزیر ولد سردار محمد سکنہ مدرسہ روڈ، عبدالرشید ولد حاجی غازی سکنہ موسی کالونی سریاب روڈ اور ابرار ولد حافظ عبدالرزاق سکنہ موسی کالونی سریاب روڈ شامل ہیں۔زخمی افراد کا تعلق کوئٹہ کے مختلف علاقوں سے بتایا جا رہا ہے۔ واقعے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا، جبکہ دھماکے کی نوعیت اور وجوہات معلوم کرنے کے لیے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
اہم خبریں
نیب بلوچستان کی جانب سےشکایات کنندگان کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد
حب، بی ایس ڈی آئی کے تحت نوجوانوںکو جدید ٹیکنالوجی،آئی ٹی اور تربیت کا سلسلہ جاری ہے
ایم،پی، اے ملک نعیم بازئی کچلاک کے عوام کیلئے ناکامی کی علامت بن چکے ہیں، حافظ محمد رفیق
حب، آوارہ کتوںکی بہتات، شہریوںکی زندگی اجیرن بنادی
صحبت پور، ایس ایچ او پولیس اسٹیشن شہید میر محمد، کا پولیس ٹیم کے ہمراہ اپنے تھانہ کی حدود میں اسنیپ چیکنگ
قلات، قومی شاہراہ مغلزئی کے مقام پر کار کی موٹر سائیکل کو ٹکر، 4 افراد زخمی
پٹرول میں چالیس روپے اضافہ کرکے ایک روپیہ کم کرنا لوٹ مار ہے،ٹرانسپورٹرز
خضدار میں ایمرجنسی فلڈ اسسٹنٹس پروجیکٹ کے4 ملازمین اغوا، تلاش آپریشن شروع
کوئٹہ، بلوچستان میں 29 جولائی سے 5 اگست تک مزید مون سون بارشوں کی پیش گوئی، الرٹ جاری
مولانا عصمت اللہ سمالانی کی خدمت قابل ستائش ہیں، مولانا عبدالوہاب زہری






