کوئٹہ کسٹم کا چینی۔ پٹرول ڈیئزل اور نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے خلاف وسیع پیمانے پیمانے پر کریک جاری

کوئٹہ (روزنامہ آواز ٹائمز )کوئٹہ کسٹم کا چینی۔ پٹرول ڈیئزل اور نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے خلاف وسیع پیمانے پیمانے پر کریک جاری۔ درخشاں فیلڈ انفورسمنٹ یونٹ اور ایف آئی اے کے اینٹی کرپشن کوئٹہ سرکل کا مشترکہ چھاپہ۔چھاپہ بھوسا منڈی میں قائم گودام پر مارا گیا جہاں سے 2350 پارسلز چینی برآمد کی ،اسی طرح لکپاس فیلڈ انفورسمنٹ یونٹ نے ایک ائل ٹینکر سے 28000 لیٹر غیر ملکی پٹرول ڈیئزل برامد کی،نوکنڈی کے مقام پر تفتان رائفل او سندھ رجمنٹ کے تعاون سے افغان بارڈر کے قریب چھاپہ۔ 9 نان کسٹم پیڈ گاڑیوں سمیت 127 کارٹن غیر ملکی برانڈ کے سیگریٹس برآمد کی۔
تینوں کاروائیوں کے دوران برآمد کی گئی سامان کی قیمت 8 کروڑ سے زائد بنتی ہے۔کوئٹہ کسٹم کی اسمگلنگ اور ا سمگلروں کے خلاف سخت ترین اور کامیاب کاروائیاں جاری۔کلیکٹر کسٹمز انفورسمنٹ کوئیٹہ عرفان الرحمن خان، ایڈشنل کلیکٹر عمر شفیق ڈپٹی کلیکٹر اسد علیم،اسسٹنٹ کلیکٹر حسیب احمد کی ہدایات کے پر کاروائی کی جارہی ہیں۔
وفاقی حکومت کی ہدایات پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے پٹرول ڈیئزل، نان کسٹم پیڈ اور خاص کر خوردنی اشیاء جس میں چینی شامل ہے کے اسمگلنگ کے خلاف سخت ترین پالیسی کو مدنظر رکھتے ہوئے ممبر کسٹم آپریشن میڈیم زیبا حئ اظہر اور چیف کلیکٹر کسٹمز بلوچستان عبدالقادر میمن کی واضح ہدایات پر بلوچستان میں سمگلنگ کے خلاف کامیاب کاروائیاں کی جارہی ہیں ۔۔ واضح رہے انتہائی مشکل حالات اور انتہائی کم افرادی قوت کے ساتھ کسٹمز کوئٹہ صوبہ کے دور دراز علاقے میں بڑی تندہی سے سر گرم عمل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں