کوئٹہ(آوازٹائمز)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کی5اہم شاہراہوں پر نئی تعمیرات پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی۔ کمشنر کوئٹہ نے نوٹی فکیشن جاری کر دیاکمشنر کوئٹہ ڈویژن کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق شہر کی 5 اہم سڑکوں پر کسی بھی قسم کی نئی تعمیر کی اجازت نہیں دی جائے گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق ایئرپورٹ روڈ، سبزل روڈ، سریاب روڈ، لنک بادینی روڈ اور لنک شاہوانی روڈ پر نئی تعمیرات فوری طور پر روک دی گئی ہیں اور یہ پابندی تاحکمِ ثانی برقرار رہے گی۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ شہری ٹریفک کے دبا اور مستقبل کی منصوبہ بندی کو مدِنظر رکھ کر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فیصلے پر مکمل عملدرآمد یقینی بنائیں۔شہری منصوبہ بندی کمیٹی کے مطابق نئی سڑکوں کے اطراف تعمیرات کی روک تھام سے ٹریفک کے بہا اور شہری سہولیات بہتر بنانے میں مدد ملے گی






