کوئٹہ کے جناح ٹاون میں مبینہ پولیس مقابلہ، فائرنگ کے تبادلے میں تین ڈاکو ہلاک

کوئٹہ(آوازٹائمز)جناح ٹاون پولیس تھانہ کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں تین ڈاکو مارے گئے۔ پولیس کے مطابق ملزمان علاقے میں واردات کی نیت سے موجود تھے کہ اسی دوران پولیس کے ساتھ ان کا آمنا سامنا ہوا۔فائرنگ کے نتیجے میں تینوں ڈاکو موقع پر ہلاک ہوگئے، جن کی لاشیں سول اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزمان کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی، تحقیقات جاری ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں