کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں 2 نومبر کو بجلی بند رہے گی

کوئٹہ(آوازٹائمز)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی)کیسکو(کے اعلامیہ کے مطابق ترقیاتی کاموں کے سلسلے میں بجلی کے کھمبوں کی تنصیب اور لائنوں کی شفٹنگ جاری ہے، جس کے باعث 2 نومبر)بروز اتوار(کو کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں بجلی بند رہے گی۔اعلامیہ کے مطابق کوئٹہ سٹی گرڈاسٹیشن کے اسٹیڈیم فیڈر، مری آباد گرڈاسٹیشن کے گلستان روڈ، حالی روڈ، سٹی اور لیاقت بازار ایکسپریس فیڈرز سے صبح 10:30 بجے سے دوپہر 2:30 بجے تک بجلی بند رہے گی۔ اسی روز شیخ ماندہ گرڈاسٹیشن کے دوستین، پی اے ایف، آریا، کڈنی سینٹر اور داریم فیڈرز، جبکہ سریاب گرڈاسٹیشن کے خیربخش مری، سمنگلی ایکسپریس، جڑسا، واسا، اولڈ سیٹلائٹ ٹاون، سرکی روڈ، کرانی، ہزارہ ٹاون، اولڈ و نیو جان محمد، اولڈ لیاقت بازار اور انڈسٹریل فیڈرز سے صبح 10 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بجلی بند رہے گی۔مزید برآں، 220 کے وی لورالائی گرڈاسٹیشن پر 3 نومبر سے 13 نومبر تک روزانہ صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک برقی آلات کی تنصیب اور ترقیاتی کام کیے جائیں گے، جس کے باعث تقریبا 40 میگاواٹ بجلی کی قلت پیدا ہوگی، جسے لوڈ مینجمنٹ کے ذریعے پورا کیا جائے گا۔کیسکو نے بجلی بندش کے دوران صارفین سے پیشگی معذرت اور تعاون کی اپیل کی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں