کوئٹہ کے وسطی علاقے جان محمد روڈ پر دودھ کی دکان سے دو لاکھ روپے کی چوری

کوئٹہ(آوازٹائمز)کوئٹہ شہر کے وسطی علاقے جان محمد روڈ پر واقع دودھ کی ایک دکان سے چوری کی واردات پیش آئی۔ پولیس کے مطابق چوری کا واقعہ گزشتہ رات پیش آیا، جس دوران نامعلوم ملزمان دکان سے دو لاکھ روپے نقدی چوری کرکے فرار ہوگئے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ چوری کی یہ واردات چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس کامران ملا خیل کے گھر سے چند قدم کے فاصلے پر پیش آئی، جس سے علاقے کی سیکیورٹی پر سوالات اٹھ گئے ہیں۔واقعے سے متعلق متاثرہ دکاندار نے متعلقہ تھانہ انڈسٹریل میں مقدمہ درج کروا دیا ہے، تاہم پولیس کے مطابق تاحال واقعے کی باقاعدہ تحقیقات کا آغاز نہیں ہو سکا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں