کوئٹہ کے پرنس روڈ پر پلازا میں آتشزدگی، درجنوں دکانیں جل گئی

کوئٹہ(آوازٹائمز)کوئٹہ کے مصروف علاقے پرنس روڈ پر واقع ایک پلازا میں لگنے والی شدید آتشزدگی پر قابو پا لیا گیا ہے جبکہ کولنگ کا عمل جاری ہے۔ آگ لگنے کے نتیجے میں کمپیوٹر، موبائل فون اور گارمنٹس سمیت مختلف نوعیت کی درجنوں دکانیں جل کر خاکستر ہو گئیں۔ریسکیو حکام کے مطابق آگ بجھانے کے عمل میں فائر بریگیڈ کی 6 جبکہ پی ڈی ایم اے کی 4 گاڑیوں نے حصہ لیا۔ پی ڈی ایم اے حکام کا کہنا ہے کہ آگ پر قابو پانے کے لیے فائر بال کا استعمال کیا گیا۔میٹروپولیٹن کارپوریشن فائر سروسز کے مطابق لیاقت بازار مارکیٹ اور ملحقہ پلازا میں آتشزدگی پر قابو پانے کے لیے مجموعی طور پر 13 فائر بریگیڈ گاڑیاں مصروف رہیں جبکہ 70 اہلکاروں نے حصہ لیا۔ شہر کے پانچ مختلف پوائنٹس سے فائر بریگیڈ کی گاڑیاں فوری طور پر روانہ کی گئیں۔چیف اور ڈائریکٹر فائر آفیسر کے مطابق آگ نے پلازا کے قریب موجود بجلی کے ٹرانسفارمر اور تاروں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا، جس کے باعث آگ بجھانے میں مشکلات کا سامنا رہا، تاہم بروقت کارروائی کے باعث آگ کو مزید پھیلنے سے روک لیا گیا۔ نقصانات کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں