کوئٹہ ہزارہ ٹاون میں گیس لیکج سے دھماکا،تین بچوں سمیت چار افراد جھلس کر زخمی

کوئٹہ(آوازٹائمز)کوئٹہ کے علاقے ہزارہ ٹاون کرانی روڈ پر گھر میں گیس جمع ہونے کے باعث زور دار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں تین بچوں سمیت چار افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق گھر میں گیس لیکج کے باعث گیس بھر گئی تھی جو آگ لگنے سے دھماکے کا سبب بنی۔ زخمی ہونے والوں میں تین بچے اور ان کی والدہ شامل ہیں۔ تمام زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں انہیں ضروری علاج فراہم کیا جا رہا ہے۔پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں