کور کمانڈر پشاور کی مسیحی برادری کے ساتھ کرسمس پرخصوصی تقریب میں شرکت

پشاور(آوازٹائمز)کور کمانڈر پشاور نے کرسمس پر مسیحی برادری کی خصوصی تقریب میں شرکت کی اور شرکا کو مبارکباد پیش کی۔اس موقع پر کور کمانڈر نے شرکا سے ملاقات اور گفتگو کی اور ملکی ترقی و استحکام میں اقلیتوں کے مثبت اور اہم کردار کو سراہا۔ انہوں نے بین المذاہب ہم آہنگی، رواداری اور بھائی چارے کی اہمیت پر زور دیا اور بانیِ پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے مساوات، آزادی اور مذہبی رواداری کے وژن کو اجاگر کیا۔تقریب کے دوران مختلف سٹالز بھی لگائے گئے جہاں مسیحی برادری کی ثقافتی اور روایتی سرگرمیوں کو نمایاں کیا گیا۔ شرکا نے کور کمانڈر کی بطور مہمان خصوصی کرسمس تقریب میں شرکت پر اظہارِ تشکر کیا۔یہ تقریب بین المذاہب ہم آہنگی اور قومی یکجہتی کے فروغ کے عزم کی عکاس تھی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں