کوہلو: پی بی 09 کی سیٹ خالی، نواب جنگیز مری کی نوٹیفیکیشن منسوخ

کوہلو (ڈیلی آواز ٹائمز/موسیٰ جان مری) پی بی 09 کی سیٹ خالی، نواب جنگیز مری کی نوٹیفیکیشن منسوخ کردیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق
کوہلو کے صوبائی حلقہ پی بی 09 کی سیٹ خالی، نواب جنگیز مری کی نوٹیفیکیشن منسوخ کردی گئی۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کوئٹہ کے الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کے بعد پی بی 09 کوہلو کی نشست خالی قرار دے دی ہے۔ اس فیصلے کے بعد مسلم لیگ ن کے نواب جنگیز خان مری کو ڈی نوٹیفائی کر دیا گیا۔

یہ کیس پیپلز پارٹی کے میر نصیب اللہ مری نے دائر کیا تھا، جنہوں نے نواب جنگیز مری کی کامیابی کو ٹربیونل میں چیلنج کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں