مستونگ(آوازٹائمز)کھڈکوچہ منگوچر کے درمیان روڈ پر ایک کار حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوگئے۔ذرائع انتظامیہ مستونگ کے مطابق، حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو فرنٹیئر کور (ایف سی) نے موقع پر پہنچ کر فوری طور پر اسپتال منتقل کیا۔ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جبکہ ایک خاتون کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ابتدائی معلومات کے مطابق کار کراچی سے کوئٹہ کی جانب آرہی تھی جب یہ حادثہ پیش آیا






