کوئٹہ(آوازٹائمز)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو)نے صارفین کے لیے بجلی کے بل جمع کروانے کے عمل کو مزید آسان اور جدید بنانے کے لیے ڈیجیٹل ادائیگی نظام “راست” (Raast) متعارف کروا دیا ہے۔ اب تمام صارفین گھر بیٹھے اپنے موبائل فون کے ذریعے اپنے بجلی کے بل آسان، تیز اور محفوظ طریقے سے جمع کروا سکیں گے۔کیسکو کے مطابق بل کی ادائیگی کے فورا بعد صارف کو ایک تصدیقی پیغام موصول ہوگا، جس سے بل کی ادائیگی کا ریکارڈ محفوظ رہتا ہے۔ اس سہولت سے صارفین کے وقت کی بچت ہوگی اور ساتھ ہی ڈیجیٹل پاکستان کے ویژن کو بھی فروغ ملے گا۔یہ سہولت 24 گھنٹے دستیاب ہے اور صارفین کو کسی قسم کا اضافی چارج یا سروس فیس ادا کرنے کی ضرورت نہیں۔ کیسکو نے کہا ہے کہ اس جدید ڈیجیٹل نظام کے ذریعے تمام صارفین اب اپنے بل کی ادائیگی کو یقینی اور آسان بنا سکتے ہیں






