کوئٹہ(آوازٹائمز)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو)نے صارفین کے لیے بجلی کے بل کی ادائیگی کو مزید آسان اور محفوظ بنانے کے لیے جدید ڈیجیٹل نظام “راست (Raast)” متعارف کرادیا ہے۔اب تمام صارفین اپنے بجلی بل پر موجود QR کوڈ کو اسکین کرکے گھر بیٹھے ڈیجیٹل ادائیگی کر سکتے ہیں۔ اس سہولت کے ذریعے صارف کے بل کی ادائیگی کا مکمل ریکارڈ محفوظ رہتا ہے۔ صارفین موبائل بینکنگ ایپ سے منسلک اپنے راست اکانٹ کے ذریعے فوری اور محفوظ طریقے سے بل ادا کر سکیں گے، اور اس کے لیے کسی قسم کا اضافی چارج یا سروس فیس ادا کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔کیسکو نے واضح کیا ہے کہ یہ سہولت 24 گھنٹے دستیاب ہوگی اور تمام صارفین اس جدید ڈیجیٹل طریقہ کار کے ذریعے اپنے بل آسانی سے جمع کرواسکتے ہیں






