کوئٹہ(ڈیلی آوازٹائمز)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے اعلامیہ کے مطابق132kvکوئٹہ سٹی گرڈاسٹیشن پر 2اگست کو (بروزاتوار) ضروری مرمت اور ٹیسٹنگ کا کام کیاجائے گا۔جس کیلئے کوئٹہ سٹی گرڈکے 11kvجناح روڈ، سورج گنج بازار، اولڈسمنگلی، پی ٹی وی، ملک پلانٹ، ایم ای ایس، کیسکو، عالم خان، مارک فیکٹری، ایف سی اسپتال، مالک، کسٹم اور بی اے مال فیڈروں سے صبح8بجے سے دن12بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہیگی۔تاہم کیسکونے اس دورانیہ میں بجلی بندش پر زحمت کیلئے متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت اور تعاو ن کی اپیل کی ہے






