گرمی کی شدت میں کمی کے باوجود بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 232میگاواٹ تک برقرار

اسلام آباد(روزنامہ آواز ٹائمز)ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں سے گرمی کی شدت میں کمی کے باوجود بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 232میگاواٹ تک برقرار ہے،ملک بھر میں 14 گھنٹے تک لوشیڈنگ کی جارہی ہے،پاور ڈویژن کے مطابق بجلی کی مجموعی پیداوار 20 ہزار 768سو میگاواٹ جبکہ ملک بھر میں بجلی کی طلب 27 ہزارمیگاواٹ تک پہنچ گئی،پن بجلی کی پیداوار7ہزار952میگاواٹ ہے، سرکاری تھرمل پاور پلانٹس770 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں،نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار 9 ہزار132سو میگاواٹ ہے،ونڈ پاور پلانٹس سے بجلی کی پیداوار 293 میگاواٹ ہے،سولر بجلی گھروں کی پیداوار 103 میگا واٹ ہے،بگاس سے 107میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے،نیوکلیئر پاور پلانٹس کی پیداوار 2 ہزار411 میگاواٹ ہے،ملک بھر میں 14 گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے،ملک کے بعض علاقوں میں فنی خرابیوں کے باعث غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے،ہائی لاسز اور بجلی چوری کے علاقوں میں سب سے زیادہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں