اسلام آباد (آن لائن)گرمی کی شدید لہر سے ملک کے مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ 14 گھنٹے تک پہنچ گئی جبکہ بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 188 میگاواٹ ریکارڈ کیا گیا ہے، پاور ڈویژن کے مطابق بجلی کی مجموعی پیداوار 21 ہزار 312 میگاواٹ ہے، ملک بھر میں بجلی کی طلب 27 ہزار 5سو میگاواٹ ہے،پن بجلی کی پیداوار 8 ہزار 800 میگاواٹ ہے،سرکاری تھرمل پاور پلانٹس 850 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں، نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار 8833 میگاواٹ ہے، ونڈ پاور پلانٹس سے بجلی کی پیداوار 208 میگاواٹ ہے،سولر بجلی گھروں کی پیداوار 103 ہے، بگاس سے 107 میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے،نیوکلیئر پاور پلانٹس کی پیداوار 2 ہزار411 میگاواٹ ہے۔






