اسلام آباد(روزنامہ آواز ٹائمز)گوادر میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران دہشت گردوں اور سکیورٹی فورسز میں فائرنگ کیتبادلہ میں ایک دہشت گرد ہلاک اور 3 زخمی ہوئے۔اتوار کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مزید سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔






