ہوائی فائرنگ، ون ویلنگ، ہلڑبازئی، خواتین سے بد تمیزئی اور قانون شکنی کیخلاف بلاامتیاز کاروائی کیجائیں، ڈی پی او ساجد حسین

جھنگ (ڈیلی آواز ٹائمز/ملک محمد عقیل)یومِ آزادی کے موقع پر جھنگ پولیس نے سکیورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی، 500 سے زائد پولیس افسران اور جوان مختلف تفریحی مقامات اور تقریبات میں سکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔

ڈی پی او ساجد حسین کی جانب سے پولیس افسران کو فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے کا حکم دیدیا گیا ہے، ہوائی فائرنگ، ون ویلنگ، ہلڑ بازی، خواتین سے بدتمیزی اور قانون شکنی کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی ہدایت

ڈی پی او ساجد حسین نے کہا ہے کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، عوامی مقامات، سرکاری تنصیبات اور اہم شاہراہوں ، پارکوں پر پولیس کی مؤثر پٹرولنگ یقینی بنانے کا حکم دیدیا گیا۔

ڈی پی او ساجد حسین نے ہدایات کی ہے مشکوک افراد اور گاڑیوں کی چیکنگ، داخلی و خارجی راستوں پر نگرانی مزید سخت کرنے، یومِ آزادی کی خوشیاں مناتے ہوئے قانون اور دوسروں کے حقوق کا خیال رکھا جائے۔
شہریوں کو محفوظ اور پُرامن ماحول فراہم کرنا جھنگ پولیس کی اولین ترجیح ہے، پولیس افسران و اہلکار الرٹ رہیں، کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لیے فوری رسپانس یقینی بنایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں