تربت (ڈیلی آواز ٹائمز/صیدیق محمود) یومِ آزادی پاکستان کے موقع پر ڈپٹی کمشنر کیچ آفس تربت میں پروقار پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات میر ظہور احمد بلیدی، پارلیمانی سیکریٹری برائے توانائی میر اصغر رند، ممبر قومی اسمبلی حاجی ملک شاہ گورگیج، ڈپٹی کمشنر کیچ یاسر اقبال دشتی، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیچ زوہیب محسن، چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل کیچ میر ہوتمان بلوچ سمیت دیگر سرکاری افسران، اہلکاروں اور شہریوں نے شرکت کی۔
تقریب کے دوران صوبائی وزراء اور ممبر قومی اسمبلی نے اور ضلعی انتظامیہ کیچ کے اہلکاروں نے یومِ آزادی کی مناسبت سے قومی پرچم لہرایا گیا اور ملک کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
بعد ازاں صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات میر ظہور احمد بلیدی، پارلیمانی سیکریٹری برائے توانائی میر اصغر رند، ممبر قومی اسمبلی حاجی ملک شاہ گورگیج، ڈپٹی کمشنر کیچ یاسر اقبال دشتی، چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل کیچ میر ہوتمان بلوچ اور ڈی پی او کیچ زوہیب محسن نے یومِ آزادی کی خوشی میں کیک کاٹا۔
یومِ آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر کیچ آفس تربت سے صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات میر ظہور احمد بلیدی، پارلیمانی سیکریٹری برائے توانائی میر اصغر رند، ممبر قومی اسمبلی حاجی ملک شاہ گورگیج، ڈپٹی کمشنر کیچ یاسر اقبال دشتی، چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل کیچ میر ہوتمان بلوچ اور ڈی پی او کیچ زوہیب محسن کی قیادت میں ایک شاندار ریلی بھی نکالی گئی، جو ڈپٹی کمشنر کیچ آفس سے روانہ ہو کر ڈی پی او چوک کے قریب اختتام پذیر ہوئی۔
ریلی میں سرکاری ملازمین، سول سوسائٹی کے نمائندوں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے ہاتھوں میں سبز ہلالی پرچم، بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور قومی یکجہتی، حب الوطنی اور پاکستان سے محبت کے جذبات کا اظہار کیا۔
اس موقع پر صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات میر ظہور احمد بلیدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اہلِ وطن کو یومِ آزادی کی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ یومِ آزادی ہمیں اس عظیم جدوجہد اور قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جو ہمارے آباؤ اجداد نے پاکستان کے حصول کے لیے دیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک عظیم نعمت ہے اور ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ملک کی ترقی، خوشحالی، استحکام اور سلامتی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ قومی اتحاد، باہمی اخوت اور اجتماعی کاوشوں کے ذریعے پاکستان کو مزید مضبوط اور ترقی یافتہ ملک بنایا جائے گا۔






