تربت(آوازٹائمز)یونیورسٹی آف تربت کا تیسرا کانووکیشن آج بروز جمعرات نہایت وقار اور علمی ماحول میں منعقد ہوا۔ تقریب کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر گل حسن نے کی جبکہ گورنر بلوچستان اور چانسلر یونیورسٹیز جعفر خان مندوخیل مہمانِ خصوصی تھے۔ تقریب میں قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کے ارکان، سابق وزرا، اعلی سرکاری افسران، اساتذہ، والدین اور طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔تقریب میں یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات کے 800 سے زائد ایم فل اور ماسٹرز طلبہ و طالبات کو اسناد اور گولڈ میڈلز دیئے گئے۔ گورنر بلوچستان نے کامیاب طلبہ و طالبات کو مبارکباد دی اور اعلان کیا کہ تمام گولڈ میڈلسٹس کو ایک ایک لاکھ روپے انعام دیا جائے گا۔ وائس چانسلر نے یونیورسٹی کی تعلیمی، تحقیقی اور انتظامی ترقی پر روشنی ڈالی اور بتایا کہ یونیورسٹی کا آغاز 2012 میں سب کیمپس کے طور پر ہوا، اور سات سال بعد تیسرا کانووکیشن ایک اہم سنگِ میل ہے۔ اس موقع پر گورنر اور صوبائی وزیر تعلیم نے یونیورسٹی میں پودا لگا کر موسمِ سرما کی شجرکاری مہم کا افتتاح بھی کیا






