حب + گڈانی (ڈیلی آواز ٹائمز/یاسر ملازئی)گڈانی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بڑی کارروائیاں، پولیس مقابلے میں اشتہاری ملزم گرفتار، منشیات، گاڑیاں اور چوری شدہ موٹر سائیکلیں برآمد کرلئے گئے ہیں۔
ایس ایس پی حب مرزا بلال کی خصوصی ہدایات پر ایس ایچ او گڈانی مٹھا خان کی قیادت میں گڈانی پولیس نے جولائی 2026 کے دوران جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کرتے ہوئے متعدد کامیاب کارروائیاں کیں۔ اس دوران ایک پولیس مقابلے میں اشتہاری ملزم کو گرفتار کیا گیا، جبکہ مختلف کارروائیوں میں منشیات، قیمتی گاڑیاں اور چوری شدہ موٹر سائیکلیں بھی برآمد کر لی گئیں۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق کارروائیوں کی تفصیل درج ذیل ہے:
1. 05 جولائی 2026: پولیس تھانہ گڈانی کی حدود میں پولیس مقابلے کے دوران اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ مقابلے کے بعد ملزم کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی۔
2. 06 جولائی 2026: ملزم زاہد علی ولد گلزار کو گرفتار کرکے 210 گرام چرس برآمد کی گئی۔
3. 09 جولائی 2026: ملزم طارق ولد بشیر احمد کو گرفتار کرکے 250 گرام چرس برآمد کی گئی۔
4. 11 جولائی 2026: ملزم عبدالحمید ولد محمد اسماعیل کے قبضے سے ایک GLI کار برآمد کی گئی۔
5. 12 جولائی 2026: ملزم محمد سلیم ولد غلام قادر کو گرفتار کرکے 300 گرام چرس برآمد کی گئی۔
6. 17 جولائی 2026: ملزم آصف ولد صاحب جان کو گرفتار کرکے ایک لینڈ کروزر گاڑی برآمد کی گئی۔
7. 22 جولائی 2026: ملزم غلام نبی کے قبضے سے 500 گرام چرس برآمد کی گئی۔
8. 24 جولائی 2026: ملزم اعجاز ولد طارق حسین کو RCD روڈ کے قریب چوری شدہ CD-70 موٹر سائیکل سمیت گرفتار کر لیا گیا۔
9. 25 جولائی 2026: ملزم حنیف کو لال ہوٹل کے قریب چوری شدہ ہونڈا 125 موٹر سائیکل سمیت گرفتار کر لیا گیا۔
ایس ایچ او گڈانی مٹھا خان نے کہا کہ گڈانی میں امن و امان کے قیام، منشیات فروشوں، چوروں اور دیگر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اور کسی بھی جرائم پیشہ شخص کو قانون سے بالاتر نہیں سمجھا جائے گا۔






