12 اگست کو مدت ختم ہوتے ہی اسمبلی تحلیل ہو جائے گی، اسحاق ڈار

اسلام آباد(روزنامہ آواز ٹائمز) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ 12 اگست کو حکومت کی مدت ختم ہوتے ہی اسمبلی تحلیل ہو جائے گی۔اسحاق ڈار نے کہا کہ کوشش ہے مدت ختم ہونے سے پہلے 14 سے 15 ارب ڈالر ذخائر ہو جائیں، نگران وزیراعظم کے لیے ابھی تک کوئی نام زیر غور نہیں۔وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ میڈیا میں نگران وزیراعظم کے لیے ان لوگوں کا نام بھی چل رہا ہے جنہوں نے معیشت کا بھٹہ بٹھایا۔انہوں نے کہا کہ نگران وزیراعظم کے لیے ایسا نام ہونا چاہیے جو اصلاحات کو آگے لے کر چلے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں