کوئٹہ (روزنامہ آواز ٹائمز) 2008 میں ایک معاہدے کے تحت ایم سی کیو اور کوئٹہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے تختانی بائی پاس پر ایک ری سائیکلنگ اینڈ کمپوسٹ پلانٹ لگایا- اس معاہدے کے تحت ایک ہزار ٹن کچرا روزانہ کی بنیاد پر ریسائیکل ہونا تھا لیکن بد قسمتی سے یہ پلانٹ چند مہینے ہی چل سکا اس پلانٹ کے نہ چلنے کی وجہ سے ٹرینچنگ گراؤنڈ نہ صرف وقت سے پہلے بھر گیا بلکہ کٸ ماحولیاتی مسائل نے بھی جنم لیا، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ دوستین خان جمالدینی اور ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ جباربلوچ کی کاوشوں سے اس بند پلانٹ کو دوبارہ فعال کر دیا گیا ہے اس پلانٹ کے فعال ہونے سے نہ صرف کوئٹہ کے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے مسائل حل کرنے میں بے انتہا مدد ملے گی بلکہ ایم سی کیو کی آمدنی میں خاطر خواہ اضافہ بھی ہوگا اس کے علاوہ پانچ سال کے طویل وقفے کے بعد ایک بار پھر ڈور ٹو ڈور سروس کا اجراء بھی کیا گیا ہے ابتداٸی طور پر پانچ حلقوں میں سروس مہیا کی گئی ہے اور آہستہ آہستہ اسے باقی حلقوں تک پھیلا دیا جائے گا






