کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد، نومبر کے پہلے ہفتے میں شیڈول جاری ہوگا

کوئٹہ(آوازٹائمز)صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان علی اصغر سیال نے دفتر صوبائی الیکشن کمشنر میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان ہائی کورٹ کے احکامات کے مطابق کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات منعقد کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ کوئٹہ میں 172 یونین کونسلز پر مشتمل 641 وارڈز میں انتخابات کا انعقاد کیا جائے گا، جبکہ نومبر کے پہلے ہفتے میں انتخابی شیڈول جاری کر دیا جائے گا۔صوبائی الیکشن کمشنر نے مزید کہا کہ ووٹر لسٹوں کی تیاری کا عمل جاری ہے، اور تمام اہل شہری اپنے ووٹ اپنے متعلقہ وارڈ میں درج کروائیں تاکہ وہ اپنا جمہوری حق استعمال کر سکیں۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی کوشش ہے کہ بلدیاتی انتخابات کو پرامن، شفاف اور منصفانہ انداز میں منعقد کیا جائے، اس مقصد کے لیے پولیس اور ایف سی کے دستے تعینات کیے جائیں گے، جبکہ ضرورت پڑنے پر پاک فوج کی معاونت بھی حاصل کی جائے گی۔آخر میں علی اصغر سیال نے میڈیا کے نمائندگان اور عوام سے بھرپور تعاون کی اپیل کی تاکہ انتخابات کے پرامن انعقاد کو یقینی بنایا جا سکے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں