2 سے 3 ہفتوں میں عمران خان کیخلاف قانونی کارروائی کا آغاز ہو جائیگا: رانا ثنا اللہ

لاہور(روزنامہ آواز ٹائمز)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ دو سے تین ہفتوں میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز ہوجائے گا۔
رانا ثنا اللہ نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاست میں نفرت اور ملک میں عدم استحکام کے آرکیٹکٹ چیئرمین تحریک انصاف ہیں۔وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ 9 مئی کو ہونے والے واقعات کی تیاری پہلے سے کی گئی تھی، ساری منصوبہ بند ی زمان پارک میں کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں