نوشہرہ،تھانہ نظام پور پولیس کی کارروائی،گھر سے چوری کرنے میں ملوث ملزم گرفتار
پشاور(آوازٹائمز)نوشہرہ کے تھانہ نظام پور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گھر سیچوری کرنے میں ملوث دوسرا ملزم بھی گرفتار کرلیا۔ترجمان نوشہرہ پولیس کے مطابق مسمی جنید فراز نیتھانہ نظام پور میں رپورٹ درج کروائی کہ وہ اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ گھر میں محو خواب تھا کہ اسی دوران نامعلوم ملزمان اسلحہ کی نوک پر نقد رقم اور دیگر قیمتی اشیا لوٹ کر فرار ہوگئے۔ تھانہ نظام پور پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ضلعی پولیس سربراہ احمد شاہ نے واقعے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ایس ڈی پی او اکوڑہ خٹک سرکل جواد خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ نظام پور رامین خان اور ان کی تفتیشی ٹیم کو ملزمان کی فوری گرفتاری اور مالِ مسروقہ کی برآمدگی کا ٹاسک سونپا۔پولیس ٹیم نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے اور جدید تفتیشی طریقوں کی مدد سے ملزمان تک رسائی حاصل کی۔ملزم جنید فرازکو گرفتار کرکے دورانِ تفتیش ملزم نے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے نشاندہی پر دو لاکھ روپے نقد رقم اور واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کرلیا۔ قبل ازیں اس کیس میں ملوث ملزم ساجد کوپہلے ہی پولیس نیحراست میں لیکر ان کے قبضے سے2لاکھ 95ہزارروپے برآمد کئے تھے۔ مزید تفتیش جاری ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں