9 مئی واقعات،نگران وزیراعلی پنجاب کا 171 شرپسندوں کی شناخت نہ ہونے کا نوٹس

لاہور(روزنامہ آواز ٹائمز)9 مئی واقعات،نگران وزیراعلی پنجاب نے جلا گھیرا اور توڑ پھوڑ میں ملوث 171 شرپسندوں کی شناخت نہ ہونے کا نوٹس لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس ہوا،اجلاس میں 9 مئی واقعات میں ملوث شر پسندوں کیخلاف قانونی کاررائیوں میں پیشرفت کا جائزہ لیا گیا،جبکہ ہائی پروفائل کیسز میں ضمانت پر رہا ہونے والے افراد کی ضمانتیں منسوخ کرانے کیلئے اپیلیں دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔محسن نقوی نے171 شر پسندوں کی شناخت کا عمل جلد مکمل کرنے اور مفرور شر پسندوں کو قانون کی گرفت میں لانے کا حکم دے دیا۔ نگران وزیراعلی نے کہا کہ تمام شر پسندوں کیخلاف کیسز کو پیشہ وارانہ طریقے سے آگے بڑھائیں،مفرور شر پسندوں کا تعاقب جاری رکھا جائے۔تکنیکی طریقے سے ہیومین انٹیلی جنس کے ذریعے مفروروں تک پہنچا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پراسکیوشن کے عمل کو مزید مثر بنایا جائے،دہشت گردی کے ان کیسز کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔9 مئی کو فوجی تنصیبات پر دھاوا بول کر ملک اساس پر حملہ کیا گیا۔ یاد رہے کہ 9 مئی کے واقعات سے متعلق درج مقدمات کی تفتیش جاری ہے،گزشتہ روز وائس چیئرمین تحریک انصاف شاہ محمود قریشی اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر جے آئی ٹی سربراہ کے روبرو پیش ہوئے۔ دونوں رہنماں نے ڈی آئی جی انوسٹی گیشن کو اپنا بیان ریکارڈ کرایا۔ پولیس کے مطابق شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کے سامنے 9 مئی واقعات کے ڈیجیٹل اور فرانزک شواہد رکھے گئے۔دونوں رہنماں سے واقعات سے متعلق سوالات کئے گئے،وائس چیئرمین تحریک انصاف اور اسد عمر نے سوالات کے جوابات ریکارڈ کرائے۔ شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہمارا کوئی کردار تھا اور نہ ہی ہم ملوث ہیں،تفتیش کے سوالات اور نکات کو میڈیا پر لانا مناسب نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں