عمران خان ملک میں فساد پھیلا رہے ہیں، کوآرڈینیٹروزیراعلیٰ‌بلوچستان

کوئٹہ (روزنامہ آواز ٹائمز اسلام آباد) کوآرڈینیٹر وزیراعلیٰ بلوچستان شانیہ خان نے کہاہے کہ سابق آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ کیخلاف جاری پروپیگنڈا کی مذمت کرتے ہیں، وہ وزیراعلیٰ‌سیکرٹریٹ میں‌میڈیا سے بات چیت کررہے تھے.

کوآرڈینیٹر وزیراعلیٰ بلوچستان شانیہ خان نے مزید کہا کہ عمران خان ملک میں فساد پھیلا رہے ہیں،نوجوان عمران خان کے فسادی پروپگنڈا سے دور رہیں،عمران خان دشمن ملک کے ایجنڈے پر گامزن ہیں، دشمن ملک انڈیا کے ریٹائر فوجی افسران بھی عمران خان کی جانب سے ملک کو نقصان پہنچانے کی تعریف کررہے ہیں، انھوں‌نے مزید کہا کہ مہنگائی پورے ملک کا مسئلہ ہے.

یادرہے کہ یہ وزیراعلیٰ‌بلوچستان کے کسی کوآرڈینیٹر کا چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کیخلاف باقاعدہ پہلا سخت ترین بیان ہے جبکہ پہلے اس طرح کا موقف سامنے نہیں‌آیا تھا اب اس پر پاکستان تحریک انصاف کا کیا موقف آتا ہے وہ آنے والا وقت بتائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں