کیا اپ بالوں کی خشکی سے پریشان رہتے ہیں تو کچھ گھریلو ٹوٹکے جانیں

بالوں میں خشکی، خصوصاً سرد موسم میں، ایک عام مسئلہ ہے۔ اسکے باعث الرجی ری ایکشن، عمر، موسم، تناؤ، اور مخصوص امراض ہوسکتے ہیں۔

ناریل کا تیل:
3-5 چائے کے چمچ ناریل کے تیل سے سر مالش کریں اور ایک گھنٹے بعد شیمپو سے دھوئیں۔

ایلو ویرا:
ایلو ویرا جیل سر پر لگائیں اور شیمپو سے دھوئیں۔

سیب کا سرکہ:
ایک چوتھائی کپ سیب کے سرکے میں اتنا ہی پانی ملا کر سر پر لگائیں، 15 منٹ بعد دھوئیں۔

اسپرین:
2 گولیاں پیس کر شیمپو میں مکس کریں، بالوں پر لگا کر 2 منٹ انتظار کریں اور پھر دھوئیں۔

بیکنگ سوڈا:
بال گیلے کریں، بیکنگ سوڈا لگائیں، کچھ منٹ بعد دھوئیں۔

لیموں کا عرق:
2 چائے کے چمچ لیموں کے عرق سے مالش کریں، چند منٹ بعد دھوئیں۔

زیتون کا تیل:
رات کو زیتون کے تیل سے مالش کریں، صبح شیمپو سے دھوئیں۔

نوٹ: یہ ٹوٹکے طبی جریدوں میں شائع تفصیلات پر مبنی ہیں، اور قارئین کو اپنے معالج سے مشورہ لینا چاہئے۔

( آواز ٹائمز اسلام آباد /روحان شاہ )

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں