کوئٹہ (روزنامہ آواز ٹائمز) تھانہ انڈسٹریل/سرکی روڈ (قائد آباد سرکل )کے علاقہ رحمت کالونی میں پولیس شہباز موٹرسائیکل پر گشت کر رہے تھے دوران گشت ایک موٹر سائیکل پر سوار تین افراد نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ کی معجزانہ طور پرپولیس کے جوان اس واقعے میں محفوظ رہے اور تینوں افراد کو گرفتار کر لیے اور ان ملزمان سے ایک عدد125 ھنڈا موٹر ساٸکل برنگ سرخ نمبری NILL اور 3 عدد ٹچ موباٸل اور ایک عدد TT پسٹل معہ 3زندہ راوند معہ میگزین
ان ملزمان کے نام زیل ہے
1 شاکر ولد غلام رسول قوم کاکڑ سکنہ پودگلی چوک کوٸٹہ
2 بلال احمد ولد عبدالوھاب قوم لانگو سکنہ کرانی روڈ کوٸٹہ
3 دلیل خان عرف باباجان ولد نور حسن قوم بنگلزئی سکنہ پودگلی چوک کوٸٹہ
مزید کاروائی تھانہ انڈسٹریل والے کر رہے ہیں، جبکہ ایس،ایچ،او امین جعفر کا کہنا ہے کہ چوری ، ڈکیتی اور دیگر جرائم کیخلاف زیروٹالرینس کی پالیسی ہے اور عوام کی حفاظت کیلئے ہمیشہ پولیس نے قربانی دی ہے اور آئندہ بھی کسی قربانی سے دریغ نہیںکرینگے دوسری طرف تینوں میں بنام شاکر ولد غلام رسول زخمی ہے جسے بغرض علاج سول ھسپتال لے کر گئے ہیں






