سرکاری آٹے کی کم قیمتوں پر فراہمی سے عوام کو ریلیف ملا، ڈپٹی کمشنر شیرانی

شیرانی (اسد خان کاکڑ) ڈپٹی کمشنر حضرت ولی کاکڑ نے کہا ہے کہ ماہ رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف دینے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہے ہیں سرکاری آٹے کی کم قیمتوں پر فراہمی سے عوام کو ریلیف ملا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک بیان میں کیا ہے انہوں نے کہا کہ ابتدائی طور پر شین غر جنوبی یونین کونسل ون کے دریا خان زئی کلی راغہ سر نیکان لالک زئی حرم زئی غاڑہ لالک زئی دولگڈ اور دیگر علاقوں میں محکمہ خوراک کی جانب سے سرکاری قیمتوں پر سینکڑوں تھیلے فراہم کیے گئے انہوں نے کہا کہ شیرانی کے دیگر علاقوں میں بھی عوام کو ریلیف دینے کے لیے سرکاری آٹے کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے انہوں نے کہا کہ دستیاب وسائل میں رہتے ہوئے عوام کو ہر ممکن ریلیف کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہے اس حوالے سے محکمہ خوراک سے رابطے میں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں