چمن ضلعی انتظامیہ چوری اور ڈکیتی کنٹرول کرنے میں‌مکمل ناکام، بھتہ خوری میں‌مصروف

چمن (ڈسٹرکٹ بیوروچیف/روزنامہ آواز ٹائمزاسلام آباد) گزشتہ کچھ عرصے سے اس سرحدی شہر میں‌چوری اور ڈکیتی میں‌خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے، ضلعی انتظامیہ اور پولیس عوام کو تحفط دینے میں‌مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے اور چوروں‌اور ڈکیتوں‌کے گروپس کے خلاف کوئی خاطر خواہ کامیابی بھی حاصل نہیں‌کی ہے ، چمن کے عوام کو اس سلسلے میں شدید تحفظات ہے اور بے یقینی کی صورتحال سے دوچار ہے، دوسری جانب ڈپٹی کمشنر چمن اسماعیل ابراہم کی خصوصی ہدایت پر چمن لیویز فور س رات کو ناکے کے دوران گاڑیوں‌کی کالے شیشے صاف اور مشکوک موٹرسائیکل سواروں کی سنیپ چیکنگ کررہے ہیں جبکہ اس طرح‌کے اقدامات کو عوام نہ صرف شک کی نظر سے دیکھتے ہیں‌بلکہ اسے صرف ایک ڈرامہ کے سوا کچھ نہیں‌سمجھتے .

چمن ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے پاس تمام وسائل کی موجودگی اور مناسب معلومات ہونے کے باوجود کاروائی نہ کرنے کی کوئی خاص وجہ نظر نہیں‌آتی جبکہ عوام کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس بھتہ خوری اور کمیشن وصول کرنے میں‌لگی جب ان کو فرصت ملیگی تب کوئی کاروائی کریگی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں