افتتاحی تقریب میں پی ایس ایل کی نقل اتارنے پر آئی پی ایل کاساری دنیا میں تما شا

نئی دہلی (روزنامہ آواز ٹائمز) انڈین پریمئیر لیگ کے افتتاحی تقریب میں ٹرافی کی نمائش پی ایس ایل کے انداز میں کرنے پر بھارت حکام کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔

آئی پی ایل نے کل احمدآباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں ستاروں سے سجی افتتاحی تقریب کے ساتھ اپنے 16 ویں سیزن کا آغاز کیا، تقریب میں مقبول گلوگار ارنجیت سنگھ کے ساتھ ساتھ اداکار تمنابھاٹیہ اور رشمیکامندنا نے بھی شرکت کی، جنہوں نے اپنی پرفارمنس سے اسٹیج کو آگ لگادی،

تقریب کے دوران آئی پی ایل نے بھی ڈرون کی مدد سےاپنی ٹرافی کی نمائش کی، یہ ٹیکنالوجی پہلی بار ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں پی ایس ایل سیزن 8 کے افتتاحی تقریب کے دوران استعمال کی گئی تھی، آئی پی ایل 16 میں پی ایس ایل 8 کی نقل کرنے پر سوشل میڈیا صارفین نے خوب تنقید کی۔
روزنامہ آواز ٹائمز اسلام آباد

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

افتتاحی تقریب میں پی ایس ایل کی نقل اتارنے پر آئی پی ایل کاساری دنیا میں تما شا“ ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں