قلات(ڈسٹرکٹ بیوروچیف/نائب اصرارمینگل) ڈسٹرکٹ کونسل ہال میں بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے کے حوالے سے پولنگ ہوا، ریٹرننگ آفیسر فدابلوچ نے تمام کونسلران سے حلف لیا اور بعد ازاں میونسل کمیٹی کے 27 مردو خواتین کونسلران نے اپنے ووٹ کاسٹ کئے، جس کے تحت پاکستان پیپلز پارٹی کے کونسلر نواب زادہ میر شعیب زہری نے 18 ووٹ لیکرچئیرمین جبکہ رئیس منظور دہوار 17ووٹ لیکروائس چئیرمین میونسپل کمیٹی تحصیل قلات منتخب ہوگئے جبکہ تحصیل منگوچر میں الخالد پینل کے امیدوار حاجی سلطان محمد چئیر مین جبکہ عبدالغفار شاہوانی بلامقابلہ کامیاب ہوگئے۔اس موقع پر نومنتخب چئیرمین میونسپل کمیٹی قلات نواب زادہ میر شعیب زہری نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ قلات کی ترقی کےلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائینگےاور تمام سیاسی پارٹیوں کو ساتھ لیکر چلونگا۔ عوام کونسلران اور جماعت نے مجھ پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہیں اان کے اعتماد کو کبھی ٹھیس نہیں پہنچا ؤنگا، بے لوث سیاست، قبائلیت سے بالا تر ہوکر عوام کی خدمت کرتا رہونگا باپ دادا سے عوام کی خدمت کرتے آر ہے ہیں اس مشن میں میڈیا میرا ساتھ دیں نومنتخب چئیرمین کو جیالوں کی طرف سے پھولوں کے ہار پہنایاگیا اور بھرپور خوشی کا اظہار کیا گیا.
روزنامہ آواز ٹائمز اسلام آباد






