کوئٹہ (روزنامہ آواز ٹائمز) سیکرٹریٹ میںنان کیڈر، انجینئرز ودیگر ٹیکنینکل اوراٹیچمینٹ پر سینکڑوں ملازمین نے ہمارے پوسٹوںپر قبضہ کیا ہے، سیکرٹریٹ ملازمین میںاس سلسلے میں بے چینی پائی جاتی ہے ان قابض ملازمین کو فوری طور پر اپنےاپنے محکموںمیںبھٰیجا جائیں، کئی بار زبانی اور تحریری طور پر متعلقہ فورمز کو آگاہ کیا گیا ہے، لیکن کوئی عمل درآمد نہیںہورہا اس کے ساتھ انتہائی اہم اسکیم گوادر ایمپلائیزسوسائٹی تمام معزز فورمز سے پاس ہوچکا ہے اس کے باوجود عمل درآمد نہیںہورہا ہے ان خیالات کا اظہار بلو چستان سول سیکرٹریٹ آفیسر ویلفیر ایسوسی ایشن کے صدر عبدالمالک کاکڑ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا انھوں نے مزید کہا کہ ہم بہترین ریفارمز، نظام شفافیت، میرٹ، گوڈگورننس چاہتے ہیں، ہم آج جمعرات سے 5 دن کا الٹی میٹم دیتے ہیں،






