بلوچستان میں‌سرکاری نوکریاں‌فروخت ہو رہی ہے

کوئٹہ(روزنامہ آواز ٹائمز) نام نہاد کرپٹ ادارہ سی ٹی ایس پی کے ذریعے ٹیسٹ لینا جھوٹ کے مترادف ہے، خواتین ادارہ ایس بی کے SBKکیسے پورے بلوچستان میں ٹیسٹ لے سکتی ہے، محکمہ سپورٹس میں لوگوں کے حال ہی میں بھرتی کئے گئے اس میں بھی کرپشن ہوئی ان خیالات کا اظہار ایم کیو ایم بلوچستان کے صوبائی صدر ملک عمران کاکڑ کا دیگر کے ہمراہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کیا انھوں‌نے مزید کہا کہ بلوچستان میں کرپشن کی برمار پوری کابینہ ملوث ہے، محکمہ تعلیم میں 9 ہزار پوسٹوں کو پبلک سروس کمیشن کے زریعے بھرتیا کی جائے، ہم نے محکمہ کے مسٹر اور دیگر زمہ دارن کو لیگل نوٹس بھیج دیا ہے، اگر دو دن میں جواب نہیں دیا گیا تو ہم ہائی کورٹ میں سی پی لگائینگے.

ایم کیو ایم بلوچستان کے صوبائی صدر ملک عمران کاکڑ نےمزید کہا کہ کوئٹہ کے نوجوان کے نوجوان کو صوبے کے دیگر اضلاع میں بھرتی کئے گئے، اس طرح بھرتیو سے لوگوں کی حق تلفی ہورہی ہے، صوبائی وزراء اپنے نوجوانوں کو بھرتی نہ کرنے پر ایک دوسرے کے دفاتر کو تالے لگا رہے ہیں.

انہوں نے مزید کہا کہ اس ساری صورتحال پر نوٹس نہیں لیا گیا تو ہم یکم مئی کو بلوچستان اسمبلی کے سامنے دھرنا دینگے، دھرنے میں وکلاء، تاجر برادری، سمیت ہر طبقہ کے لوگ ہونگے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں