اسلام آباد+ کوئٹہ(سردار عبدالحمید/روزنامہ آواز ٹائمز)محکمہ موسمیات نے موسم سے متعلق نئی پیشنگوئی کردی ، محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہے گا ، چترال،دیر اور کرم میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، اگر بات کریں منگل کے روز موسم کی صورتحال کی تواسلام آباد ،خیبرپختونخوا ، پنجاب سمیت بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور دن کے اوقات گرم رہنے کا امکان ہے، چترال، دیر اور کرم میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے، خضدار، خاران اورقلات میں چند مقامات پر بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے، سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مطلع جزوی ابر آلود جبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی موسم خشک اور مطلع جزوی ابرآلود رہے گا.






