کراچی (ثناء اللہ/ مجیب اللہ)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی انتھک کاوشوں کی بدولت حکومت پاکستان نے کراچی سمیت پاکستان کے 19 شہروں میں مردم شماری کے عمل میں 15 اپریل 2023 تک توسیع کردی، حکومت پاکستان کی جانب سے اس فیصلے کا اعلان متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں ایم کیو ایم کے اعلیٰ سطحی وفد سے ملاقات کے بعد کیا گیا۔ ملاقات میں MQM کی قیادت نے وفاقی وزیر برائے پلاننگ جناب احسن اقبال اور PBS کے افسران کو مردم شماری میں جاری بےضابطگیوں کو دستاویزی ثبوت کیساتھ عوامی تشویش اور تحفظات سے آگاہ کیا۔
ایم کیو ایم کے وفد میں سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار، وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و رکن رابطہ کمیٹی سید امین الحق اور رکن رابطہ کمیٹی جاوید حنیف بھی شامل تھے۔
متحدہ قومی موومنٹ کی قیادت نے یہ بات واضح کردی کہ MQM کراچی کے حق پر کسی صورت ڈاکہ ڈالنے نہیں دے گی۔






