پشین (روزنامہ آواز ٹائمز) تفصیلات کے مطابق پشین میں ایک مدرسے میں دھماکا ہوا، لیویز کے مطابق پشین کے علاقے سرانان کےایک مدرسے میں دھماکے کے باعث ایک طالب علم زخمی ہو گیا ، دھماکے اطلاع ملتے ہی لیویز فورس کے جوان مواقع پر پہنچ گئے اور فوری طور زخمی طالب علم کو ابتدائی طبی امداد کے لیے پشین سول ہسپتال منتقل کر دیا بعد میں پشین سے کوئٹہ منتقل کر دیا گیا، لیویز حکام کے مطابق دھماکا پین ڈیوائس کا تھا اور طالب علم پین سے لکھ رہا تھا کہ اچانک دھماکا ہو گیا جس سے طالبعلم شدید زخمی ہوگیا واقعے کے بعد مقامی انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کر دی ہیں.
روزنامہ آواز ٹائمز اسلام آباد






