چمن، بارودی مواد پھٹنے سے تین بچے جاں بحق

چمن(روزنامہ آواز ٹائمز) رحمان کہول روڈ پر خالی گھر میں پڑے بارودی مواد میں دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں تین بچے جاں‌بحق ہوگئے ہیں ابتدائی معلومات کے مطابق بچے خالی گھر میں پڑے بارودی مواد سے کھیل رہے تھے کہ وہ پھٹ گیا، ذرائع سے معلوم ہواہے کہ یہ گھر کافی عرصے سے افغان طالبان کے زیر استعمال تھا افغانستان پر قبضے کے بعد افغان طالبان اس مکان سے افغانستان منتقل ہوگئےتھے اس وقت بھی اس مکان میں بھاری مقدار میں بارودی مواد پڑاہے، سیکورٹی فورسز نے بم ڈسپوزل سکواڈ کو علاقے کی کلئیرنس کیلیے طلب کرلیا ہ، واقعے میں جاں‌بحق بچے ہمسائے بتائے جاتے ہیں.
روزنامہ آواز ٹائمز اسلام آباد

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں