اسلام آباد، پشتونخوا سے نکالے گئے افراد کی کیس بے بنیاد قرار، الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد (روزنامہ آواز ٹائمز) الیکشن کمیشن آف پاکستان کے فل ممبر بینچ نے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی سے نکالے گئے افراد کی طرف سے دائر کردہ کیس پر فیصلہ سناتے ہوئے کیس کو بےبنیاد قرار دے کر خارج کیا،فیصلے میں واضح طور پر پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے نام، جھنڈے اور انتخابی نشان کو پارٹی کی ملکیت قرار دیتے ہوئےمحمود خان اچکزئی اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے حق میں دیا۔

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے رہنما سنیٹر سردار شفیق ترین، سنیٹر عابدہ عظیم، پنجاب صوبائی سینئر نائب صدر ایڈوکیٹ ایمل خان مندوخیل اور صوبائی لیبر سیکرٹری عظیم دوتانی نے فیصلہ وصول کیا۔

دوسری جانب روزنامہ آواز ٹائمز کو آرڈر کاپی موصول نہیں‌ہوئی ہے اور یہ پریس ریلیز پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کیجانب سے جاری کی گئی ہے، مزید اپڈیٹ آنے پر خبر میں‌اضافہ کردیا جائیگا.

روزنامہ آواز ٹائمز اسلام آباد

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں