راولپنڈی (روزنامہ آواز ٹائمز) آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسزنےا خفیہ اطلاعات پر آپریشن کی ہے، فائرنگ کے تبادلہ میں 8 دہشتگرد ہلاک ہوگئے ہیں، آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور بارود برآمد ہوئی ہے، فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 2 جوان شہید ہوگئے ہیں،ہلاک دہشتگرد سکیورٹی اہلکاروں اور شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔
آئی، ایس، پی، آر کے مطابق شہید ہونے والوں میں لانس نائیک شعیب علی اور سپاہی رفیع اللہ شامل ہے، 25 سالہ نائیک شعیب علی شہید کا تعلق پارا چنار اور سپاہی رفیع اللہ شہید کا تعلق لکی مروت سے تھا۔
روزنامہ آواز ٹائمز اسلام آباد






