کچلاک (عبداللہ خلجی/صدام خان) محکمہ سپورٹس بلوچستان ہزارہ برادری کے علاوہ صوبے میں کہیں اورحاضری تک نہیں، ایک چیمپین شپ کیلئے ایک ایک کروڑ روپے تک دیا ہے، ان خیالات کا اظہار بازمائناووشو اکیڈمی کے سربراہ بازمحمد بڑیچ کا روزنامہ آواز ٹائمز کو دئیے گئے انٹرویو میں کیا انھوں نے مزید کہا کہ سپورٹس کے وسائل منصفانہ تقسیم سے ہی صوبے میں کھیلوں کی فروخت ممکن بنائی جاسکتی ہے، کچلاک سپورٹس کمپلیکس تک غیر فعال ہے سپورٹس مین پرائیویٹ جگے کرائے پر لیکر سپورٹس ایکٹیوٹیز آگے بڑھا رہے ہیں، پورے تحصیل کچلاک میں ایک فعال سپورٹس کمپلیکس تک نہیں حالانکہ تحصیل کچلاک صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کا اہم تحصیل اور علاقہ ہےتو صوبے کے باقی دور دراز تحصیلوں اور علاقوں کی کیا حالت ہوگی، میں کیسے کہوں کہ محکمہ سپورٹس کی کارکردگی بہتر ہے ۔






