مستونگ، روڈ حادثے کے تین واقعات، 10 سالہ بچہ سمیت 2 افراد جاں‌بحق، 6 زخمی

مستونگ(روزنامہ آواز ٹائمز/عبدالغفار رند) روڈحادثے کے تین واقعات میں متعدد افراد زخمی، مستونگ نوشکی قومی شاہراہ پر درینگڑھ کے قریب مسافر ویگن اور پروبکس کار کے درمیان تصادم ، حادثے کے نتیجے میں ایک جانبحق جبکہ 5,سے زائد افراد زخمی اسسٹنٹ کمشنر مستونگ برکت علی بلوچ کی خصوصی ہدایت پر دافعدار لیویز تھانہ درینگڑھ نوربخش مینگل اور لیویز نفری کے ہمراہ زخمیوں کو فوری طورپر نواب غوث بخش رئیسانی میموریل ہسپتال منتقل کیاگیا.

دوسرا واقع مستونگ قومی شاہراہ پر کھڈکوچہ کے علاقے میں مکہ ہوٹل کے قریب زمباد گاڑی کے ٹکر سے 10 سالہ بچی زخمی ہوا، جسے شہید نواب غوث بخش رہیسانی میموریل اسپتال منتقل کر دیا گیا ،جبکے تیسرا واقع کھڈکوچہ کے مقام پہ پیش آیا ایک تیز رفتار موٹر سائیکل سوار گر کر زخمی ہوا اطلاع ملنے پر لیویز اور موٹر وے پولیس موقع پر پہنچ کر زخمی کو اسماعیل بلوچ ہیلتھ سینٹر منتقل کردیا جہاں پر زخمی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد شھید نواب غوث بخش رہیسانی اسپتال منتقل کردیا گیا اور مزید علاج کے لیے کوئٹہ روانہ کیا گیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں