خیبر، ضلعی انتظامیہ کی طورخم بارڈر پر کارروائی، 04 گودام سیل، 50 کلو کے441 بیگز چینی برآمد کرلی,عبدالناصر خان، ڈپٹی کمشنر

خیبر (روزنامہ آواز ٹائمز/ذاکر افریدی)ضلعی انتظامیہ خیبر کی اسسٹنٹ کمشنر لنڈی کوتل ارشاد علی کی سربراہی میں تحصیلدار لنڈی کوتل داود افریدی اور نائب تحصیلدار طورخم زیب اللہ کے ہمراہ باچہ مینہ طورخم بارڈر پر کارروائی کی۔اسسٹنٹ کمشنر لنڈی کوتل ارشاد علی کی سربراہی میں خصوصی ٹیم نے کارروائی کے دوران طورخم کے علاقے باچہ مینہ میں واقع گوداموں کا معائنہ کیا۔ گوداموں میں غیر قانونی طور پر ذخیرہ کئے گئے 441 بیگز 22050 کلو چینی برآمد کرلی۔چینی پشاور کے اوپن مارکیٹ سے باچہ مینہ طورخم منتقل کی گئی تھی جس کو کسی بھی وقت افغانستان منتقل کیا جانا تھا۔ذخیرہ کئے گئے چینی کی برآمدگی پر 04 گوداموں کو سیل کردیا گیا ہے۔گوداموں میں موجود چینی مجموعی طور پر 22050 کلو کے 441 بیگز کو ذخیرہ کیا گیا تھا جس کو سرکاری تحویل میں لیکر قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں