کوئٹہ (روزنامہ آواز ٹائمز) بلوچستان لیویز فورس ایکٹ آنے سے بہترین پروفیشنل فورس بن جائیگی، لیویز انفارمیشن مینیجمنٹ سسٹم جو اس وقت پینڈنگ ہے فعال ہونے سے ایف، آئی، آر سے لیکر مکمل پراگریس،لاجٹکس اور ایمپلائمنٹ تک آن لائن ہوگی،لیویز پرسنلز کے پروموشنز کے حوالے سے تمام ڈپٹی کمشنر زکو لکھ چکاہوں ان کے پیپر ورک مکمل ہونے پر عمل درآمد یقینی بنایا جائیگا، ٹاپ پرائیریٹیز سیٹ کرکے بہت جلد عملی کام نظر آئیگا، ان خیالات کا اظہار روزنامہ آواز ٹائمز سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل بلوچستان لیویز فورس عبدالغفار مگسی نے کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی کے ہدایات کے مطابق بلوچستان لیویز فورس میں ہرقسم کی تعیناتیاں اور بھرتیاں میرٹ پر کی جارہی ہے، کسی قسم کی ایک روپیہ کی کرپشن بھی برداشت نہیں کرونگا،کرپشن کیخلاف حالیہ دنوں میں کاروائی اور کئی اہلکاروں کو معطل کرکے ان کی ڈپارٹمنٹل انکوائریز جاری ہے۔
ڈائریکٹر جنرل بلوچستان لیویز فورس عبدالغفار مگسی نے مزید کہا کہ بلوچستان لیویز کو ہر طرح سے دور حاضر کے عین تقاضوں کے مطابق مکمل طور پرفعال جدید فورس بنایا جائیگا اورتمام حوالوں سے بلوچستان کے عوام کی اعتماد پر پورا اتریگی۔






